بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی لائن اپ مکمل کرلی
پشاور: عام انتخابات کے لئے بڑی سیاسی جماعتوں نے صوبائی دارالحکومت میں اپنے امیدواروں کی لائن اپ مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے گئے ہیں جبکہ کئی سیاسی جماعتوں کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مناسب امیدوار نہ مل سکے۔
تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے تمام 18 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں جبکہ قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے 2 اور اے این پی کا ایک حلقہ امیدوار سے محروم ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی حلقوں پر بھی ن لیگ کا ایک اور پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار موجود نہیں۔
ن لیگ نے پشاور سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر ثوبیہ شاہد کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے، سابقہ ایم پی اے ثوبیہ شاہد این اے 29 اور این اے 31 سے ن لیگ کی امیدوار ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی اسمبلی پر دو خواتین میدان میں اتار دی ہیں، پی کے 73 سے شگفتہ ملک اور پی کے 83 سے ثمر ہارون بلور مردوں کا مقابلہ کریں گی۔
پی ٹی آئی اور ن لیگ کی بھی ایک ایک امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست پر لڑیں گی، ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پی کے 76 اور پی ٹی آئی (آزاد) کی نورین آصف پی کے 81 سے میدان میں ہیں۔
ن لیگ اور اے این پی کے پشاور کے 18 میں سے 17,17 حلقوں پر امیدوار میدان میں موجود ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 18 میں سے 16 حلقوں پر امیدوار انتخابی دنگل میں اتریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
