Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے یہ ہمارا آئینی فریضہ ہے، نگران وزیراعظم

Now Reading:

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے یہ ہمارا آئینی فریضہ ہے، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے یہ ہمارا آئینی فریضہ ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے یہ ہمارا آئینی فریضہ ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستانی عوام کے پاس اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا انتخاب ہوگا اور وہ آئندہ پانچ سال کے لیے حکومت منتخب کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، انتخابات ہوجائیں تو عالمی مبصرین شفافیت سے متعلق خود جان جائیں گے۔

معاشی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کررہے ہیں،  11 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ نے ہماری دوسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحالی اور ترقی اور دیگر اقتصادی اشاریوں پر توجہ دینا نگران حکومت کی ترجیح رہی ہے، پاکستان کومعاشی اورسیاسی طورپرمستحکم کرنےکی ضرورت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم نگران حکومت کی چار سے پانچ ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر بھی شائع کریں گے، ہم نے ٹیکس کے نظام کے اندر ایک بہتر پروگرام متعارف کرایا ہے، ہم نے جارحانہ نجکاری کی کوشش کی اور وفاقی سطح پر اخراجات میں کمی کی، ہم صوبوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے اخراجات کو معقول بنا سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک درمیانے درجے کی طاقت ہے اور اس کی حقیقی صلاحیت اور کردار کو سراہنے کی ضرورت ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیجنگ کے ساتھ تذویراتی طور پر قریبی تعلقات ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ خطے میں یا کہیں بھی کچھ بھی ہو، چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کو کوئی چیز متاثر نہیں کر سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک سعودی دفاعی معاہدہ؛ پیپلزپارٹی نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کردی
آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم کا سخت نوٹس؛ پرامن رہنے کی اپیل
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان
پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید ترین مذمت
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر