پاک افغان دوطرفہ تجارت کو بڑا دھچکا
پاک افغان دوطرفہ تجارت کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، دسمبر 2023 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پاک افغان دوطرفہ تجارت میں ماہانہ بنیاد پر 28 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاک افغان دوطرفہ تجارت کا حجم 12 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ ماہانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 22 فیصد کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ دسمبر میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نومبر 2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ ڈالرز سے زاہد تھیں جبکہ دسمبر2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 9 کروڑ27 لاکھ ڈالرز تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ افغانستان سے ماہانہ بنیاد پردرآمدات میں 39 فیصد کمی ہوئی، تاہم سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ افغانستان سے پاکستانی درآمدات 3 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
