
آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے برآمدات 100 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا پلان بنایا جارہا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستانی برآمدات ودرآمدات کے تخمینوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 40 ارب ڈالرز سے بھی کم رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کی برآمدات میں اضافہ کم اور درآمدات میں اضافہ زیادہ ہوگا جبکہ پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی اگلے 4 سال میں تقریباً 7 ارب ڈالرز مزید بڑھ جائے گا۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ جاری مالی سال پاکستانی برآمدات 30 ارب 33 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال برآمدات کیلئے تخمینہ 32 ارب 36 کروڑ ڈالرز ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا تخمینہ 34 ارب 69 کروڑڈالرز جبکہ مالی سال 2026-27 میں برآمدات بڑھ کر 37 ارب 25 کروڑ ہوجائیں گی اور مالی سال 2026-27 میں پاکستان کی برآمدات 39 ارب 46 کروڑ ڈالرز ہوجائیں گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستانی درآمدات 58 ارب 26 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے اور آئندہ مالی سال کیلئے درآمدات کا تخمینہ 63ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں درآمدات 66ارب 55 کروڑ ڈالرز ہوجائیں گی، درآمدات کا تخمینہ 2026-27 کیلئے 70 ارب 49 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2027-28 میں امپورٹس 74ارب 47 کروڑ ڈالرز ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News