Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ کا ن لیگ سے ناراضگی کا اظہار

Now Reading:

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ کا ن لیگ سے ناراضگی کا اظہار
ن لیگ

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مسلم لیگ ق کا ن لیگ سے ناراضگی کا اظہار

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ناراض ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ق لیگ نے مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ق لیگ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔

مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، پارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔

ق لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔

ق لیگ نے مزید کہا کہ ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں اور اگر ن لیگ انکا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر