Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں مکمل فیلڈ نہیں دی جا رہی، جاوید لطیف

Now Reading:

ہمیں مکمل فیلڈ نہیں دی جا رہی، جاوید لطیف
جاوید لطیف

ہمیں مکمل فیلڈ نہیں دی جا رہی، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار گیارہ میں جو مجسمہ تیار کیا اس کی آج بھی حفاظت و سرپرستی ہو رہی ہے، کہا گیا مجسمہ مہنگائی و بے روزگاری دور کرے گا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجسمہ بنانے والوں نے اسے ٹوٹنے نہ دیا اس کی حفاظت اس لئے کررہے ہیں ناکامی انکے ذمہ نہ آئے، ملک میں مہنگائی خارجہ پالیسی اور الیکشن کی بے یقینی اس لئے پیدا کیے مجسمہ بنانے والے اعتراف جرم نہیں کررہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ جب ہزاروں لوگ کے پی میں سوشل میڈیا بھرتی ہوئے تو جواب یہ ہے کہ تنخواہ کہاں سے مل رہی تو کیا فارن فنڈنگ سے تنخواہ مل رہی ہے۔ نو مئی کے تانے بانے کن ممالک سے ملتے ہیں لیکن کسی نے آج کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی۔

انکا کہنا تھا کہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی ہیڈ لائنز بن رہی نوازشریف کے کاغذات چیلنج کر دیے گئے، جواز بناکر چیلنج کیا جا رہا ہے سسلین مافیا ڈان مافیا کے الفاظ واپس نہیں لئے لیکن معصوم کے الفاظ دے دیے گئے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں کہیں نہیں کسی سیاستدان کو تاحیات نااہل کر دیا جائے پلے بوائے کے پاس صادق و امین کا سرٹیفکیٹ موجود ہے کیا اسے انصاف کہتے ہیں، دنیا میں پانچ سال سے زیادہ سزا نہیں ہوتی خدا کے لئے اداروں کو دیکھنا ہوگا ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی گئی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاوید لطیف کو مار پڑ رہی تویہ کے پی سوشل میڈیا کے لوگ چلا رہے آج تک انہیں کٹہرے میں نہیں کھڑا کیا جا رہا، نو مئی کا منصوبہ ساز جو ماسٹر مائنڈ ہے وہ آج بھی مقبول ہے اگر اس بات پر غور کر لیا جائے تو ریاست مخالف بیانیہ کو کیا اکثریت پسند کرتے ہیں، فوج کو آج بھی ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے تو آج مٹی پائو پروگرام نہیں چل سکتا ہے، مجھے اندیشہ ہے کہ ملک میں غیر یقینی ماحول بن رہا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ جمشید دستی کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں ادارے حقائق کے لئے تحقیقات کرے، جمشید دستی کے معاملے پر اگر کسی نے ڈرامہ کیا اسے سزا ملنی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ چکوال کا ماسٹر مائنڈ الیکشن سے پہلے یا بعد میں پاکستان کا نقصان کرنے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ان کی حفاظت کی جا رہی ہے اگر انصاف کے اداروں نے کٹہرے میں نہ بلایا تو نو مئی کاری پلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوبیس سو پینتیس پی ٹی آئی نے کاغذات جمع کروائے تئیس سے زائد منظور ہوئے، ہمارے لوگوں سے کاغذات جمع کروانے والوں سے کاغذ واپس چھین لئے گئے، لوگ محکمہ زراعت کو نہیں دیکھ رہے ملبہ ہمارے اوپر ڈالا جا رہا ہے تاثر ہے ن لیگ کمزور وکٹ پر لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر