قومی و صوبائی اسمبلی کے21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لئے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشنز تکمیل تک منجمد رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے صرف روز مرہ کے امور نمٹائیں گے اور الیکشن تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے نئی اسکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے جبکہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراء سے پہلے ہوا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز اجراء پر پابندی عام انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ملک میں آئندہ انتخابات کیلئے 17.4 ارب روپے جاری کردیے گئے تھے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی 2023 میں الیکشن کمیشن کیلئے 10 ارب روپے جاری کیے گئے تھے، تاہم وزارت خزانہ نے ملک میں عام انتخابات کیلئے اب تک 27.4 ارب روپے جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ الیکشن کمیشن کو درکار فنڈز بروقت جاری کرے گی۔
بعدازاں بجٹ میں عام انتخابات 2024 کے لئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
