Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، نگران وزیرداخلہ سندھ

Now Reading:

الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، نگران وزیرداخلہ سندھ
حارث نواز

الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، نگران وزیرداخلہ سندھ

کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، معاونت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 19 ہزار 4 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔

حارث نواز نے کہا کہ 15 ہزار کے قریب پولیس نفری کی قلت ہے، پوری کررہے ہیں، پاک فوج اور رینجرز اسٹینڈ بائی کے طور پر موجود ہوگی اور پولیس بھی پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ الیکشن میں اسلحے کی نمائش سختی سے ممنوع ہوگی، کہیں بھی ہتھیاروں کی نمائش ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب عام انتخابات کے دوران سندھ میں کتنی نفری تعینات ہوگی مزید کیا ضروریات اور اخراجات درکار ہیں؟ اس حوالے سے سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کردیا۔

Advertisement

سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ عام انتخابات کے لئے سندھ میں 1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویز ہے، سندھ میں 1 لاکھ 5 ہزار اہلکار دستیاب ہیں جبکہ 17 ہزار کی کمی ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور رینجرز انتہائی حساس مقامات پر تعینات ہوگی، پاک فوج اور رینجرز جوان انتہائی حساس مقامات پر گشت کریں گے۔

الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 4 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جن میں 6 ہزار 593 حساس 6 ہزار 457 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں نارمل پر 4 اہلکار حساس پر 6 انتہائی حساس پر 8 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار30 پولیس اہلکار 7 ہزار کیو آرایف درکار ہیں۔

سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  کھانے کی مد میں 21 کروڑ 28 لاکھ 4 ہزار 647 درکار ہیں جبکہ اضافی فورس، گاڑیوں، مشینری مرمت اور اسٹیشنری بھی درکار ہے، تاہم مجموعی طور پر 62 کروڑ 54 لاکھ سے زائد رقم درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر