Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا اسعد محمود کو نقل و حرکت محدود کرنے کا ایڈوائزری نوٹس جاری

Now Reading:

مولانا اسعد محمود کو نقل و حرکت محدود کرنے کا ایڈوائزری نوٹس جاری
مولانا اسعد محمود

مولانا اسعد محمود کو نقل و حرکت محدود کرنے کا ایڈوائزری نوٹس جاری

سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو نقل و حرکت محدود کرنے کا ایڈوائزری نوٹس جاری ہو گیا۔

نوٹس کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے مولانا اسعد محمود کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز کریں، اپنی حرکات وسکنات کو خفیہ رکھیں۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے انتظامیہ کا کام صرف نوٹس جاری کرنا رہ گیا ہے، صرف نوٹس جاری کرنے سے انتظامیہ کی ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی، آئے روز نوٹس آرہے ہیں لیکن انتظامیہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو کوئی پرواہ نہیں، کیا ہم سمجھ لیں کہ دہشت گردی کی ان خبروں کے پیچھے کوئی بڑی سازش کارفرما ہے؟ امن کی بات کرتے ہیں تو چیف الیکشن کمیشن غیر سنجیدہ کمنٹس کرتے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو انتخابی مہم کا ماحول نہ فراہم کرنے میں الیکشن کمیشن، عدلیہ اور انتظامیہ کا مکمل کردار ہے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ،دیوار سے نہ لگایا جائے، ہماری قیادت یا کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر