Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Now Reading:

شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالرؤف شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 31 سالہ شہید نائیک عبد الرؤف کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے رحیم یار خان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ’’افغانستان مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے‘‘

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جب کہ نائیک عبدالرؤف شہید نے سوگواران میں والدین، بہن، اہلیہ اورایک بیٹا چھوڑا ہے۔

ترجمان پاک فوج  کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں، مادرِ وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر