Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Now Reading:

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا، بہاولپور ،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر