Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری

Now Reading:

وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری
نگران وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اقدامات کے تحت ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز روکنے کی تجویز دے گئی ہے، تاہم تجاویز منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2023 وزیر اعظم اقدامات کے تحت تقریباً 2 ارب جاری کیے جبکہ بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب مختص تھے جبکہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے قرضوں کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص تھے جبکہ وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ بجٹ میں پاکستان انڈومنٹ فنڈبرائے ایجوکیشن کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے جبکہ زیراعظم آئی ٹی اسٹارپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ میں وزیراعظم اسپورٹس اقدامات کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ وزیر اعظم کے سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر