
چوہدری پرویزالہیٰ کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث انکو آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے کچھ ضروری ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News