بانی پاکستان تحریک انصاف کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کیخلاف نو مئی کے واقعہ میں جی ایچ کیو حملہ تصویریں جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔
تاہم راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو 9 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔
دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News