Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کمپنیوں نے ملازمین کو کتنے ارب کی مفت بجلی فراہم کی؟

Now Reading:

بجلی کمپنیوں نے ملازمین کو کتنے ارب کی مفت بجلی فراہم کی؟
بجلی

بجلی کمپنیوں نے ملازمین کو کتنے ارب کی مفت بجلی فراہم کی؟

اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو 10 ارب روپے سے زائد کی مفت بجلی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23کے دوران مفت بجلی استعمال کرنے والوں کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جینکوز، ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی ملازمین نے بجلی کے 35 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مفت یونٹ استعمال کیے جبکہ ایک سال میں مفت استعمال کیے گئے یونٹس کی مجموعی قیمت 10 ارب48 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق مفت بجلی استعمال کرنے والوں میں گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین شامل ہیں، مجموعی طور پر ایک لاکھ 89ہزار 985 ملازمین مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں جبکہ بجلی کے مفت یونٹس استعمال کرنے والوں میں ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ لیسکو کے 34488 ملازمین نے 2ارب 8 کروڑ 27 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی جبکہ گیپکو کے 20 ہزار 834 ملازمین کو 1 ارب 1کروڑ 35 لاکھ روپے کی مفت بجلی دی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ فیسکو کے 28 ہزار 873 ملازمین نے ایک ارب 43 کروڑ 90لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی، جبکہ آئیسکو کے 21 ہزار97 ملازمین نے ایک ارب 12 کروڑ 36 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی، میپکو کے 26181 ملازمین کو ایک ارب 41 کروڑ85 لاکھ روپے کی مفت بجلی دی گئی اور پیسکو کے 32 ہزار 171ملازمین نے ایک ارب 64 کروڑ 72لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ایک سال میں حیسکو کے 9720 ملازمین نے 93 کروڑ 55 لاکھ 88 ہزار روپے کی مفت بجلی استعمال کی جبکہ سیپکو کے 7872 ملازمین کو ایک سال میں 50 کروڑ 58 لاکھ روپے کی مفت بجلی دی گئی۔

دستاویز کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 5744 ملازمین نے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی، جبکہ ایک سال میں ٹیسکو کے پانچ ملازمین نے 47 ہزار89روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔

جینکوز کے گریڈ ایک سے چار تک کے ملازم کو ماہانہ 300 یونٹ، گریڈ 5 سے16 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ، گریڈ 17 کے ملازم کو 650 اور گریڈ 18 کے ملازم کو 700 یونٹ، گریڈ 19 کے ملازم کو 1000، گریڈ 20 کے ملازم کو 1100 یونٹ جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کو 13 سو یونٹس ماہانہ مفت بجلی مل رہی ہے۔

علا ازیں جینکوز کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے گریڈ کے حاضر سروس ملازم سے نصف مفت یونٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی کے گریڈ ایک سے چار کے ملازمین 100یونٹ ماہانہ مفت استعمال کرتے ہیں۔

ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی کے گریڈ 5 سے 15تک کے ملازمین 200 ماہانہ یونٹس، گریڈ 16کے ملازمین 300، گریڈ17کے 450 یونٹ، گریڈ 18 کے ملازمین 800، گریڈ 19 کے 880 یونٹ، گریڈ 20 کے ملازم 11سو، گریڈ 21 اور 22 کے ملازم 13سو یونٹ ماہانہ مفت استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے ہی گریڈ کے حاضر سروس ملازمین کا نصف یونٹ مفت استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر