Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے، خرم دستگیر

Now Reading:

پاکستان میں خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے، خرم دستگیر

ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صبر جیت گیا جبر ہار گیا، نواز شریف پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سے سرخرو ہوئے، نا انصافی کے فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ نے ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام رکاوٹیں منہدم ہوچُکی ہیں، چند دنوں میں نواز شریف بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، کل کے فیصلے کا اہم زاویہ ہے پانامہ اور اقامہ کا تھیٹر اپنے اختتام کو پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ نو ٹنکی اپنے اختتام کو پہنچی، نواز شریف کو سیاست سے باہر رکھنے کا ڈرامہ بھی ختم ہوچکا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اب غیر قانونی جے آئی ٹی نہیں بنے گی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بتادیا ہے صادق اور امین قرار دینے کا کوئی طریقہ کار نہیں، سپریم کورٹ اپنا راستہ درست کررہا ہے، آئین کی پاسداری کا رخ اختیار کیا جارہا ہے، خود ساختہ صادق اور امین کل ردی کی ٹوکری میں چلا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بعد کشمیر کا سودا کرنے والے اب صادق اور امین نہیں رہے، امریکہ کے ساتھ ایک دن بڑھکیں دوسرے دن منتیں کرنے والے صادق اور امین نہیں ہوئے، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے ور بے حرمتی کرنے والے صادق اور امین نہیں رہے

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابلِ عزت ہیں انکا مطالبہ سیاسی بنیاد پر نہیں، وہ امن و امان کی وجہ سے الیکشن لیٹ کرنے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے سیریس ایشوز ہیں فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کچھ علاقوں میں الیکشن ملتوی کرنا ہے یا نہیں، ہم بین الاقوامی جریدے کو کہیں گے وہ اپنے معیار کو چیک کریں، وہ جریدہ جھوٹ کا آلہ کار بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، دکھ ہے کہ صرف چند ووٹ لینے کیلئے ان کی طرف سے بہت سخت الفاظ بولے گئے لیکن ہم نے جواب نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر