Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ آصفہ بھٹو آج مصروف ترین دن گزاریں گی

Now Reading:

عام انتخابات؛ آصفہ بھٹو آج مصروف ترین دن گزاریں گی
آصفہ بھٹو

لاہور: آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری آج مصروف ترین دن گزاریں گی۔

آصفہ بھٹو زرداری آج 12 بجے مادر ملت روڈ پر این اے 127 کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گی اور 2 بجے پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کے زیر اہتمام رائے روڈ پر ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی۔

اس کے بعد آصفہ بھٹو ایف جی اے گراؤنڈ بہار کالونی میں پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے زیر اہتمام 4 بجے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گی۔

گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی پی کارکنان سے ملاقات کی تھی اور اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنان کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں مثالی شرکت کرکے پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواہش مند ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاس کو دفن کرنے کے مترادف ہوگا۔

آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا، اس دن ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا حقیقی سفر شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر