
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام بہتر جج ہے، جس کو ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدواروں مختلف جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر الائنس بنا رہے، اعجاز الحق قومی یکجہتی الائنس کے سربراہ ہیں، الائنس کا مقصد ملک کو مشکلات سے نکالا جائے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کون ہو گا اس پر بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے حالات آپکے سامنے ہیں میں آزاد حیثیت سے آپ کے سامنے ہوں، میں ہمیشہ کسی کے خلاف بات نہیں کرتا نہ پہلے کی ہے نہ اب کروں گا، میں سب لوگوں کے لیے دعا گو ہوں، 8 فروری کے الیکشن ہوں گے یا نہیں اس پر حکومت ہی بتا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال سے ابھی تک کیسز کا سامنا کر رہا ہوں، مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا، برے حالات پر میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میں نے کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کی، جب میں وزیر اعلیٰ تھا تب بھی نیک نیتی سے اپنا کام کیا اور ہمیشہ صوبے کی خدمت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News