Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی جماعتوں کیلئے 146 اور آزاد امیدواروں کے لیے177 نشان مختص

Now Reading:

سیاسی جماعتوں کیلئے 146 اور آزاد امیدواروں کے لیے177 نشان مختص

سیاسی جماعتوں کیلئے 146 اور آزاد امیدواروں کے لیے177 نشان مختص

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے 146 اور آزاد امیدواروں کے لئے 177 نشان مختص کردیے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے کوائف پریٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیے، اب آزاد امیدوار اپنے انتخابی نشان تبدیل نہیں کرواسکیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کیے جاچکے ہیں، اب انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی کراچی میں ہوگی، پہلے بلوچستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے بلیٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب انتخابی نشانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز کو ہدایات جاری کی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں، انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی لازمی ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہو سکتا ہے اس مرحلے پر انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پپیرز چھاپنے کی منظوری دے دی

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے واٹر مارک والے 25 کروڑ بیلٹ پیپرز تیار کرنے کا کام سونپ دیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اپنے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دی تھی اور اجلاس میں کہا گیا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر مخصوص واٹر مارکس بنائے جائیں گے جنہیں 3 مختلف مشینوں کے ذریعے چھاپا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر