
مسئلہ کشمیر سے متعلق نگران وزیراعظم کی منیر اکرم کو اہم ہدایت
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں نگران وزیر اعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کی مؤثر نمائندگی پر سراہا۔
اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
دوران ملاقات منیر اکرم نے نگران وزیر اعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور ان سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News