Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی 22 میں سے 15 نشستوں پر ہم مکمل پر اعتماد ہیں، ناصر حسین کا بڑا دعویٰ

Now Reading:

کراچی کی 22 میں سے 15 نشستوں پر ہم مکمل پر اعتماد ہیں، ناصر حسین کا بڑا دعویٰ
صوبائی وزیر سندھ

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کاایم کیوایم رہنماؤں کےبیان پرردعمل

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے عام انتخابات 2024 سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی پی کی مثبت سیاست سے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں سندھ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بہتر ہوا ہے اور صوبے میں ترقی ہوئی ہے جب کہ انفراسٹرکچر بھی بہتر ہوا ہے، پی پی نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی کا میئر جیالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں جتنی کارپوریشنز ہیں اس میں جیالے میئرز ہیں، صوبے میں جتنی ڈسٹرکٹ کونسلیں ہیں اور ٹاونز ہیں ان کے چیئرمین جیالے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کہتے ہیں کہ یہ نقصان ایم کیو ایم کا ہوا ہے اور یہ تمام عہدے پی پی کے پاس ہیں جب کہ یہ پی پی پر عوام کا اعتماد ہے۔

Advertisement

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے دھونس، دھاندلی، بوری بند لاشوں کی سیاست کو ہم نے ختم کیا ہے، آج بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، بھتہ کلچر ہم نے ختم کیا ہے۔ وہ جو پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنا لیا جاتا تھا وہ سلسلہ بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایم کیو ایم کہیں نظر نہیں آرہی اور ہم پہلی مرتبہ سندھ میں کلین سوئپ کررہے ہیں، نہ صرف دیہی بلکہ شہری علاقوں میں بھی۔ کراچی کی 22 میں سے 15 نشستوں پر تو ہم مکمل پُر اعتماد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر