Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھند کا راج؛ موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

Now Reading:

دھند کا راج؛ موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند
دھند

دھند کا راج؛ موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے اور موٹر ویز کے متعدد سیکشنز کو شدید دھند کے باعث عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 شدید دھند کے باعث پشاور سے اسلام آباد تک جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک اور ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر، ایم 14 ہکلہ سے ٹھٹی کلراں انٹر چینج تک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم-1 مین اسلام آباد ٹول پلازہ سے برہان تک، ایم-1 صوابی سے برہان، ایم-2 مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے بلقسر انٹر چینج، ایم-5 شیر شاہ سے ظاہر پیر، ایم-5 اقبال آباد سے روہڑی اور ایم-5 کو بھی پنو عاقل انٹر چینج تا روہڑی تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

Advertisement

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر