
“انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے”
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔
سراج الحق نے دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو اہل اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے، روایتی سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا انتہائی افسوسناک ہے، اوور سیز پاکستانیوں کے لئے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کیا ہے، حکمران جماعتوں کی قیادت عوام کے دکھ درد کا احساس کرنے سے عاری ہیں، ہم ملک کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر ڈالیں گے تاکہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو سکے۔
سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں صہیونی افواج کی مسلسل بمباری سے خواتین بچوں سمیت ہزاروں شہادتیں ہوچکی ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی پروا کیے بغیر فلسطین میں جنگی جرائم کررہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مسلمان حکمران امت کے جذبات کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے مظلوموں کی عملی مدد کریں، پاکستانی قوم اہل فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News