Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

Now Reading:

الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت
فہمیدہ مرزا

الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 233 بدین سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر فیصلہ جاری کردیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات ریٹرنگ افسر اور ٹریبیونل نے مسترد کیے جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائی کورٹ سے 18 جنوری کو ریلیف ملا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ این اے 223 بدین سے جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا تھا، حسام مرزا ابھی تک میدان میں ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی آج تک واپس نہیں لیے اور ایک وقت میں ایک انتخابی نشان ایک سیاسی جماعت کے دو امیدواروں کو الاٹ نہیں ہو سکتا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ پارٹی سرٹیفیکیٹ دینے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جی ڈی اے کے امیدوار کو پہلے ہی انتخابی نشان الاٹ ہو چکا ہے، اس مرحلے پر اس پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی۔

Advertisement

الیکشمن کمیشن نے حکم دیا کہ ریٹرنگ افسر فارم 33 کو دوبارہ ریوائز کرے اور آر او فارم 33 میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام بطور آزاد امیدوار شامل کرے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آر او نے پہلے ہی جی ڈی اے کا انتخابی نشان حسام مرزا کو الاٹ کر رکھا ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان میں سے کوئی نشان الاٹ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر