
پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے فاصلوں کو کم کرنے کے لئے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بھاری وفد کے ہمراہ آج کابل روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان آج سے افغانستان کا تین سے چار روز کا دورہ شروع کررہے ہیں، تاہم ان کے ساتھ جنوبی وزیرستان سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین خان محسود بھی دورہ افغانستان پر جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزارت خارجہ میں افغانستان کے حوالے سے ریاستی پالیسی پر دو روز قبل پالیسی بریفنگ لے چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا مینڈیٹ لیکر افغانستان جارہا ہوں، حکومت پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پاکستان میں حملوں کے بارے میں گفتگو مرکزی حیثیت کا نکتہ ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان افغان مہاجرین اور غیر قانونی مہاجرین کے معاملے پر افغان طالبان کا موقف بھی سنیں گے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی حکومت نے اپنے سفیر کے ذریعے دورہ افغانستان کی خصوصی دعوت دی تھی، تاہم مولانا فضل الرحمان پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور سیاسی اتحادیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دورہ افغانستان کو کچھ روز سے موخر کررہے تھے چونکہ جے یو آئی نے پارٹی ٹکٹوں کے تقریباً تمام فیصلے کر لئے ہیں اس لئے مولانا فضل الرحمان دورہ افغانستان جارہے ہیں، ان کا دورہ کابل فی الوقت تین سے چار روز کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News