
پولیس حکام نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا
ایس ایچ او مظفرگڑھ خرم ریاض نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مظفرگڑھ خرم ریاض نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جمشید دستی کی رہائشگاہ پر کسی قسم کا ریڈ نہیں کیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساں نہیں کیا گیا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کو نہ ہراساں کیا گیا اور نہ ان کی جانب سے کوئی درخواست آئی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے جمشید دستی نے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کے گھر پر خفیا ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی حکام نے چھاپا مارا اور گھر والوں پر شدید تشدد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News