Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، ملک احمد خان

Now Reading:

کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، ملک احمد خان

کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، ملک احمد خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں۔

ملک احمد خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق کمشنر کا پی ٹی آئی سے تعلق ثابت ہوگیا ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ڈی آر اوز کی تصاویر لگا کر خوفناک مہم شروع کی گئی، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ بھی اس سازش کی ایک کڑی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ لوگ اپنے انتشاری رویے سے باز نہیں آرہے، باہر سے ملک کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے پاس الزامات کے کوئی شواہد نہیں، ان کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی نہ آر او ہیں اور نہ ہی ڈی آر او ہیں۔

Advertisement

9 ملک احمد خان نے مزید کہا کہ مئی کے ذمےداران نے کوئی سبق نہیں سیکھا، تحریک انصاف کی تاریخ ہےانتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتی، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے۔

 اس سے قبل عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں سے تحریک انصاف جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، خواجہ سعد نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والوں کی سیاست کا ہمیں جواب دینا آتا ہے، ان لوگوں نے ملکی مفاد داؤ پر لگایا، سائفر لہرایا، آپ نے وقتی طور پر کچھ نشستوں پر فتح حاصل کی ہے، جہاں آپ کو شکست ہوئی ہے اسے تسلیم کریں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے خندہ پیشانی سے شکست کو قبول کیا، ہارے ہیں پیچھے نہیں ہٹے، کل ایک کمشنر صاحب کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی، ہم یقین رکھتے ہیں ہمارا دشمن مکار ہے اسے ایک دن شکست ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
آٹے کے سرکاری نرخ میں کمی کا فیصلہ
آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر