Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن میں ایک دن باقی؛ پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

Now Reading:

الیکشن میں ایک دن باقی؛ پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

الیکشن میں ایک دن باقی؛ پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

ملک بھر میں عام انتخابات میں محض ایک دن باقی ہے تاہم جس کے پیش نظر پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔

کل ہونے والے انتخابات کے لیے ریجنل دفاتر سے بیلٹ باکسز اور دیگر سامان ریٹرننگ آفیسرز کے حوالے کیا جا رہا ہے، تاہم مطلوبہ سامان کے حصول کے بعد عملہ بیلٹ باکسز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریزنٹنگ افسران کو عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انتخابی مہم کا وقت ختم

گزشتہ روز عام انتخابات 2024 کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق شق 48 اور 49 کے تحت انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب ختم ہوئی، انتخابی مہم کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہو گی، مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ڈے پر بھی انتخابی مہم یا ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشر کرسکے گا۔

واضح طور پر بتانا ہوگا کہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، آر اوز پولنگ سٹیشنوں کا مکمل غیر حتمی نتیجہ جاری کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرنگ افسران و پولیس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی پابند ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی غیر قانونی تصور ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہو گئیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گی، کل 8 فروری کو پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر