پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے لئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرِصدارت جاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔
پنجاب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز جبکہ ان کے مدِ مقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد تھے۔
مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
یہ اجلاس میں رانا آفتاب احمد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت طلب کی جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے رانا آفتاب کو بولنے سے منع کر دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف وزیرِ اعلیٰ کا چناؤ ہونا ہے، آپ آج کے اجلاس میں نہیں بول سکتے۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے ارکانِ اسمبلی نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا ہے۔
اس موقع پر ن لیگ کی مرکزی رہنما اور وزیر اعلی ٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز نے کہاکہ اپوزیشن کو بائیکاٹ یا اٹھ کر نہیں جانا چاہیے ، اپوزیشن کو بلوا کر بولنے کا موقع دیں، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں ، یہ جمہوریت کا حسن ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نےواک آؤٹ کرنےوالےاراکین کومنانےکیلئےکمیٹی بنادی ہے، خواجہ عمران نذیر،سہیل شوکت بٹ،خواجہ سلمان رفیق کمیٹی میں شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 327 ارکان پر مشتمل ہے، ن لیگ کو اس وقت 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 103 ارکان ہے، قائد ایوان کے لئے 186 ارکان کی اکثریت حاصل کرنا ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
