Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی، سراج الحق

Now Reading:

جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی۔

سراج الحق نے منصورہ میں سنٹرل لیڈر شپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ تھی، یہ عوام، ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں، الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، تمام آزاد سرویز کے مطابق شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیوایم کہیں موجود نہ تھی۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج کو اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک وسیع کر سکتے ہیں، آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر