Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے؟ بول نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

Now Reading:

لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے؟ بول نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے؟ بول نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

عام انتخابات 2024 میں لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استمعال کریں گے اور کتنے پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے؟ اس حوالے سے بول نیوز نے تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

بول نیوز کے مطابق لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر پر  68لاکھ 58 ہزار 95 ووٹرز حق رائے استمعال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 36لاکھ 36ہزار 253 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 32لاکھ 21ہزار 842 ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران لاہورمیں 4 ہزار354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں مردوں کے 1539، خواتین کے 1499 اور 1316 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے  118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا جس میں کل 7لاکھ 35 ہزار 251 ووٹرز حق رائے استمعال کریں گے جبکہ لاہور کا حلقہ این اے 124 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہوگا جس میں کل 3 لاکھ 10 ہزار 116 ووٹر حق رائے استمعال کریں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی میں پی پی 167 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہوگا جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1لاکھ 36 ہزار 963 ہوگی جبکہ پی پی 147 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا جس میں 3لاکھ 68 ہزار998 رجسڑڈ ووٹرز ہونگے۔

Advertisement

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر الیکشن ہوگا، تاہم الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم بعد میں جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر