Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو کے پی میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو کے پی میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو کے پی میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تو کے پی میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی۔

سابق وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سوال کیا کہ اگر انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے تو کے پی کے میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اپنے من پسند فیصلے چاہئیں تو پھر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو بند کردیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور خرم دستگیر کبھی الیکشن نہیں ہارے اگر ایسا ہوا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔

اس سے قبل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مرکز میں اس وقت کے نتائج قوم کے سامنے ہے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ریاست کو بچائیں گے، عام آدمی کے زخموں پر مرہم رکھیں گے نوازشریف ویژن کے مطابق سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں مشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ کیاجائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کسی سنگل پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں شراکتی حکومت آئے گی تو ہم چاہتے ہیں مضبوط اتحاد بنے سب اکائیوں کو ساتھ مل کر خوشحالی کا سفر کریں، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کااعلان ن لیگ کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا خیر سگالی کا دورہ رہا ہے باقی گفتگو ایک دو روز بعد میں ہوگی ، وفاق میں گراؤنڈ ریالٹی کے بعد حکومت قائم ہوگی، اگر اشتراک یا مخلوط حکومت بنانے سے مرکز مضبوط ہوتا ہے صوبائی جماعتیں بھی حکومت میں آتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی منفی نہیں ہوتا لیکن جو سیاسی جماعتیں انتہا پسندانہ یا متشددانہ یا جھوٹ پر سیاست نہیں کرتی ان سے مثبت بات ہی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر