Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے،بیرسٹر گوہر خان

Now Reading:

اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے،بیرسٹر گوہر خان

سنی اتحاد میں شمولیت کے فیصلے کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ  کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے، اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو، ایوان مقدس جگہ ہے ، ایوان میں وہ لوگ بیٹھ سکتے ہیں جو حقیقی نمائندے ہوتے ہیں ، جس کے پاس پبلک مینڈیٹ نہیں ان کو ایوان میں بیٹھے کا کوئی حق نہیں۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا ہے، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔

Advertisement

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کر رہے ہیں ، انہوں نے نومنتخب ارکان سےحلف لیا ، جس کے بعد تمام ارکان رجسٹرپردستخط کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی ایوان 336 ارکان پرمشتمل ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد کارروائی کو ملتوی کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کے لیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر