
موسم بدل رہا ہے، خدشات درست ثابت ہو گئے، لطیف کھوسہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ موسم بدل رہا ہے، خدشات درست ثابت ہو گئے۔
لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، ہماری 180 سیٹیں تھیں اور ہمیں 93 سیٹیں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں کوئی عمل دخل نہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسران کمشنر کے ماتحت ہوتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ کمشنر ڈویژن کا سربراہ ہوتا ہے، کمشنر راولپنڈی نے خود کہا کہ وہ شرمندہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News