انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل کا کیس: 6 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور
کراچی: انٹر میڈیٹ کے نتائج میں رد و بدل اور بے ضابطگیوں کے کیس میں نامزد 6 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین، نسیم میمن، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم، ظہیر الدین بھٹو کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 1، 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ کیس کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 29 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔
محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق ملزمان پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان پر انٹر میڈیٹ پری میڈیکل 2022ء کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔
واضح رہےکہ سابق چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین و دیگر کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
