Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوہدری شجاعت کے گھر سیاسی بیٹھک، وزیراعظم کی نامزدگی پر ق لیگ کی پالیسی سامنے آگئی

Now Reading:

چوہدری شجاعت کے گھر سیاسی بیٹھک، وزیراعظم کی نامزدگی پر ق لیگ کی پالیسی سامنے آگئی

چوہدری شجاعت کے گھر سیاسی بیٹھک، وزیراعظم کی نامزدگی پر ق لیگ کی پالیسی سامنے آگئی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر اہم سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم کی نامزدگی پر ق لیگ کی پالیسی منظر عام پر آگئی۔

پاکستان مسلم لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفادات اور معاشی استحکام کو مقدم رکھنے کی دو نکاتی پالیسی پر سیاسی اکٹھ کیا۔

اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ہمارے دو نکاتی پالیسی پر پوری سیاسی قیادت کا اتفاق خوش آئند ہے، چوہدری شجاعت حسین کے گھر وزیر اعظم کی نامزدگی اعزاز ہے، ان کے گھرانے کو عزت دینے پر سیاسی قیادت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول، علیم خان، صادق سنجرانی نے چوہدری شجاعت حسین کو جو عزت دی ادھار رہے گی۔

Advertisement

مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالا جائے، ہم سب کا ایجنڈا “معاشی استحکام” ہونا چاہیے۔

ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق نئی حکومت کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر