اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے متعلق بڑے فیصلے کر لیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، تاہم کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، تاہم وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
دوسری جانب 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی جبکہ 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک میں امن و امان اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں انتخابات کے بعد حکومت سازی اور انتقال اقتدار سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ انتخابات پر تحفظات سے متعلق رپورٹ بھی وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق توثیق شدہ ایجنڈے پر بھی غور ہوگا۔
بعدازاں اجلاس میں فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگز کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ان کے دائرہ کار کی بھی منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
