
عطاء تارڑ کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم عطاء تارڑ کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا، بیرسٹر عامر حسن اور سینیٹر سحر کامران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پرامن ہو۔
اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ عطاء تارڑ کو شکست نظر آرہی ہے، عام انتخابات میں شکست آپ کا مقدر ہے، آپ کے لوگ جس آفس میں آئیں گے اسی طرح جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ ن لیگ نے بہت کچھ سیکھا ہے اور 90 کی دہائی سے باہر نکل آئے ہیں، ن لیگ کو پی ٹی آئی کی زبان سے تکلیف ہوتی تھی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں، آپکا مسئلہ ہے کہ آپ سمجھتے ہیں آپکی بات ہوگئی ہے لیکن عوام سے آپکی بات نہیں ہوئی۔
شہلا رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے، ے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، اب ہم انکا راستہ روکیں گے جیالے اب راستہ روکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News