
پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سیاسی رابطوں کا فائنل راؤنڈ؛ اہم اجلاس طلب
لاہور: وفاق اور بلوچستان میں معاملات طے کرنے کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
پنجاب میں حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آج فائنل راؤنڈ ہے، جس کے پیش نظر ن لیگ کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج جاتی امرا میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور حکومت سازی کے لئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر بھی مشاورت ہوگی۔
بعدازاں تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت آصف زرداری ملک کے اگلے صدر ہوں گے جبکہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر شہباز شریف بیٹھیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا جبکہ گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا بھی پیپلزپارٹی سے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News