
ملک بھر میں عارضی طور پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ
ملک بھر میں عارضی طور پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،تاہم امن وامان قائم رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
الیکشن کمشنرسندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف شہروں کراچی، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، لاہور اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو سدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیٹ سروسز سے متعلق چیف الیکشن کمشنر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انتخابات قومی فریِضہ ہے، سب کو حصہ ڈالنا چاہیے، ووٹرز مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ لینا اداروں کی ذمہ داری ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں لوگ شہید ہوئے۔
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق ہدایات نہیں دیں گے، سروس کھولنے کا کہیں اور دہشت گردی ہوجائے تو ذمہ دار کون ہوگا؟ ہمار اسسٹم انٹرنیٹ پر منحصر نہیں، فرق نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News