Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کے دورے کیلئے تیار

Now Reading:

ایران کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کے دورے کیلئے تیار

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ

پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے معاملے پر ایران کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، تاہم رواں برس پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے کئی تبادلے ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بننے کے بعد ایران کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، اس حوالے سے ایرانی وفد کی دورہ پاکستان کے لئے دونوں ممالک میں ورکنگ جاری ہے، پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام باہمی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک ایران اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بمکمل ہونے کے بعد ہوں گے، وسط اپریل کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا بڑا ایرانی وفد اسلام آباد پہنچے گا، وفد 20 سے 25 افراد پر مشتعمل ہو گا جس میں ایران کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد پاکستان میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سیکیورٹی اور توانائی کے حوالے سے متعدد مفاہمتی یاداشتوں و معاہدوں پر داستخط کرے گا۔

علاوہ ازیں وفد ایران پاکستان گیس پائپ لائن، ایران سے پاکستان کو توانائی کی فراہمی اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم بات چیت کرے گا اورایران کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات طے کرے گا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اوائل جون میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان متوقع ہے، ایرانی صدر اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ نومبر کے آخر میں بھی ایک ایرانی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر