Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کی 17 نشستیں حکومت سازی کیلئے اہم ہیں، امین الحق

Now Reading:

ایم کیو ایم کی 17 نشستیں حکومت سازی کیلئے اہم ہیں، امین الحق
امین الحق

ایم کیو ایم کی 17 نشستیں حکومت سازی کیلئے اہم ہیں، امین الحق

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی 17 نشستیں حکومت سازی کیلئے اہم ہیں۔

سابق وفاقی وزیر امین الحق نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی دوسری جماعت رابطہ کرتی ہے تو دوبارہ سوچنا پڑے گا، فیصلہ رابطہ کمیٹی اور جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے ایک اور حلقے کے نتائج سامنے آئے تھے، این اے 246 کراچی غربی کی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو بھاری لیڈ سے شکست دی تھی۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 کے تمام 291 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان صرف 32 ہزار 312 ووٹ لے سکے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کراچی 22 نشستوں سے ایک بھی نشست جیتنے میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے اس کے مقابلے میں ایم کیو ایم نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار 7 نشستوں پر فاتح قرار پائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر