 
                                                      اہم سیاسی شخصیات کا موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ
ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم حکومت کی جانب سے موبائل سروس جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس صورتحال کی پیش نظر ملک بھر میں متعدد پولنگ اسٹیشنز انٹرنیٹ کی بندش اور مواصلاتی مشکلات جیسے مسائل کی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع کرنے سے قاصر ہیں۔
حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے موبائل سروس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ اور اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
AdvertisementMobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے موبائل سروس فوری طور ہر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کرے۔ @ECP_PakistanAdvertisement
موبائل سروس فوری طور پر بحال کی جائے۔— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان انٹرنیٹ بندش کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے الیکشن کمشن پنجاب افس پہنچ گئیں ہیں۔
اس موقع پر پی پی کارکنوں کی جانب سے ای سی پی دفتر کے باہر نعرے بازی بھی کی جارہی ہے ۔
خیال رہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،تاہم امن وامان قائم رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
الیکشن کمشنرسندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف شہروں کراچی، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، لاہور اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو سدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 