
پاکستان کا آئی ایم ایف کے اہداف پر عملدرآمد مکمل، رپورٹ ارسال
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اہداف کے مطابق ایس او ایز کے لاء میں ترمیم اور ترمیمی قانون پر عملدرآمد کی شرط مکمل نہیں ہوئی جبکہ این ایچ اے، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لاء میں ترمیم نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک سے گورنمنٹ کیلئے قرض حاصل نہ کرنے اور بیرونی ادائیگیاں بروقت ادا کرنے کی شرط پوری کردی گئی۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس محصولات اور ریفنڈ ادائیگیوں سمیت پاور سیکٹر کے بقایاجات کو بروقت کلیئر کیا گیا ہے، ٹیکس استثنی اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان کرنسی ایکسچینج میں 1.25 فیصد کے ریٹ پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ بجلی نرخوں کی ریبیسنگ اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر بھی بروقت عملدرآمد کیا گیا، تاہم اہداف پر عملدرآمد کے بارے میں رپورٹ کا جائزہ آئی ایم ایف مشن آمد سے قبل مکمل کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News