بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر معاشی انقلاب لائیں گے، آصفہ بھٹو زرداری
مورو: شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بن کر معاشی انقلاب لائیں گے۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دادو مورو بائی پاس چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے روزگار روٹی کا سوچتی ہے، پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول بھٹو آپ کی خدمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج میں مورو پہنچییں ہوں الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ دیں، ہم نے لوگوں کو لاکھوں گھر دیے ہیں، آپ نے ووٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بن کر معاشی انقلاب لائیں گے، ضلع سے تمام پی پی امیدواروں کو فتح نصیب ہونی چاہیے۔
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں صحت کی سہولیات مہیا کیں، گمبٹ اسپتال اپنی مثال آپ ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
