Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا

Now Reading:

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے اچانک دو چھٹیوں کا اعلان کردیا

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقاریب کے سلسلے میں 2 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی دفاتر میں اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن آفسر صفدر شبیر نے جاری کیا۔

صوفی شاعر کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں۔

شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین ایک صوفی اور پنجابی شاعر تھے جو فقیرِ لاہور سے معروف ہیں، شاہ حسین لاہوری 945ھ میں ٹکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔

Advertisement

آپ کے والد گرامی کا نام شیخ عثمان تھا جوکہ کپڑا بننے کا کام کرتے تھے، آپ کے دادا کا نام کلجس رائے ہندو تھا، جوکہ فیروز شاہ تغلق کے دور میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے لیکن والد حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

لاہور میں برس ہا برس تک درو یشانہ رقص و سرود کی محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 1599ء میں اللہ کو پیارا ہوگئے، ان کی قبر اور مزار لاہور کے شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع ہے، ہر سال میلہ چراغاں کے موقع پر ان کا عرس منایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر