الیکشن کمیشن کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے، مولانا طاہر اشرفی
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے خلیجی امور مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔
علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں، عام انتخابات صاف شفاف ہوئے ہیں، ہر الیکشن میں ہی ہارنے والے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں گلے شکوے رہتے ہیں، شکوے شکایات دور کرنا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،الیکشن کمیشن کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک اور نومئی جیسا سانحہ کرنے کی پلاننگ ہورہی ہے، ایک اور سانحہ نومئی کرنے کی کوشش کی گئی تو پہلے سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ قوم اب سانحہ نومئی کرنے والے ہاتھوں کو خود روکیں گے، قوم سانحہ نومئی کے ذمہ داران کو پہنچان چکی ہے، سانحہ نومئی جیسے واقعات کی کوشش کرنے والے ہاتھ قوم توڑ دے گی۔
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ بھارت اسرائیل کوڈرون مہیا کررہا ہے، بھارت اسرائیل کی عملی طور پر مدد کررہا ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے قتل میں بھارت شریک ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
