Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیروزگار نوجوانوں کو بینظیر یوتھ کارڈ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

بیروزگار نوجوانوں کو بینظیر یوتھ کارڈ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

بیروزگار نوجوانوں کو بینظیر یوتھ کارڈ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بیروزگار نوجوانوں کو بینظیر یوتھ کارڈ دیں گے۔

سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر اور چھاچھرو کے عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں، ایک شخص چوتھی بار اس ملک پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہا ہے، اگر آپ تیر پر مہر لگائیں تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسرے یہاں، وہاں دیکھ رہے ہیں، میں پاکستان کے عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں، مہنگائی،غربت اور بیروزگاری عوام کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کیلئے 30 لاکھ  پکے گھر بنا کر دوں گا، وعدہ ہے مجھے وفاقی حکومت ملتی ہے تو آمدنی میں دگنا اضافہ کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین کا بندوبست کریں گے، عوام کوئی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وہ چاہتے ہیں ان کے کٹھ پتلی کراچی میں بیٹھ کر آپکے حقوق پر ڈاکا مارسکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کی یہ کوشش ہے جیسے سندھ میں پچھلے الیکشن ہوئے، اگر وہ کارونجھر تک ہاتھ بڑھاتے ہیں تو ہم وہ ہاتھ کاٹیں گے۔

 سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے ہم نے سڑکیں بنائی پھر اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنایا، 8 فروری کے بعد اس منصوبے پر مزید کام ہوگا، پی پی نے یہاں روزگار کے لئے منصوبہ شروع کیا تھا۔

   انہوں نے کہا کہ وہ شخص کہتا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ اس نے شروع کیا، میں نے اپنے ہاتھوں سے10 نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے کھانے کا انتظام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر ضلع میں اسپتال بنائیں گے، بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، بیروزگار نوجوانوں کو بینظیر یوتھ کارڈ دیں گے، حکومت ملی تو بینظیر ہاری کارڈ کسانوں کو دوں گا۔

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کی خواتین کی ویسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسے بیٹا ماں کی کرتا ہے، میاں صاحب3بار وزیراعظم رہے لیکن انہوں نے سندھ میں کام نہیں کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آپ نے ان لوگوں کو شکست دینی ہے، ستارے صرف رات میں اچھے لگتے ہیں، یہ لوگ آپ کا ووٹ لیکر رائیونڈ اور لاہور کی خدمت کریں گے۔

 سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر