
مریم نواز کی توہین کی اجازت نہیں دینگے یہ ہماری ریڈ لائن ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا۔
ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پرامن انتخابات کرانے پر تمام متعلقہ ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، مسلم لیگ ن بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر بہت سے آزاد امیدواروں کو اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں، جہاں یہ جیتے وہاں فیئر الیکشن ہوا لیکن جہاں یہ ہارے وہاں دھاندلی ہوئی، ان کے امیدوار ہارے تو انہوں نے دھاندلی کا الزام لگا دیا، 10 فیصد رزلٹ پر بیرسٹر گوہر کو مبارکبادیں دی گئیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ہر پارٹی اپنے مینڈیٹ کے احترام کی بات کرتی ہے تو مسلم لیگ کے مینڈیٹ کے احترام کی بات کیوں نہیں کی جاتی، 2018 میں الیکشن کے نتائج پانچ دن میں مرتب ہوئے تب کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جو حکومت بنا کر ملک کو آگے بڑھائے گی، پاکستان کے مسائل حل کرنا ایک پارٹی کے بس میں نہیں، ہمیں مل جل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News