Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سازی کا عمل مکمل کرنے کیلئے 29 فروری تک کا وقت ہے، مرتضٰی سولنگی

Now Reading:

حکومت سازی کا عمل مکمل کرنے کیلئے 29 فروری تک کا وقت ہے، مرتضٰی سولنگی
مرتضٰی سولنگی

حکومت سازی کا عمل مکمل کرنے کیلئے 29 فروری تک کا وقت ہے، مرتضٰی سولنگی

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ  حکومت سازی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے 29 فروری تک کا وقت ہے۔

نگران وفاقی وزیر مرتضٰی سولنگی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں دیے گئے وقت میں حکومت نہ بنے تو پھر آئین ہی اس کا فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین جامع اور مفصل ہے ہر صورتحال سے نکلنے کا راستہ موجود ہے۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ حکومت سازی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے 29 فروری تک کا وقت ہے، میرے خیال میں کوئی تعطل اور ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے اور منقسم پارلیمان ہے، کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے۔

Advertisement

مرتضٰی سولنگی نے مزید کہا کہ ایکس کی بندش کے معاملے کا سوال وزیر آئی ٹی سے پوچھیں۔

Advertisement

گزشتہ روز مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نگران حکومت نے عام انتخابات کروا کر اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ صدر مملکت سے وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی، ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر